خانہ کعبہ انتہائی خوبصورت مقام :فرانسیسی فٹبالر

مکہ مکرمہ۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام)فرانس کی فٹبال ٹیم کے مڈفیلڈر فٹبالر پال پوگبا نے عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔ورلڈ کپ کیلئے فرانس کے 23رکنی ٹیم کا حصہ اور فٹبال سیز ن سے الگ ہوکر پال پوگباعمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ کی سعاد ت حاصل کی۔پال پوگبا نے 30سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شائع کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے ،میرے احساسات یہاں آکر کیا ہیں انہیں میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا،سب کو یہاں آنے کی سعادت حاصل ہو ،آمین۔