خانہ پور /22 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خانہ پور مستقر پر گورنمنٹ جونئیر کالج میں ایم ایل سی حلقہ گریجویٹ و ٹیچرز کے انتخابات کا پرامن اختتام عمل میں آیا ۔ انتخابات میں سینکڑوں گریجویٹ اور اساتذہ نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ۔ چلچلاتی دھوپ میں آنکھوں سے معذور نابینا گورنمنٹ ٹیچر رویندر ریڈی نے بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ حق رائے دہی سے استفادہ کیا ۔ اس موقع پر ایس آئی خانہ پور جی پرساد نے نابینا مدرس کا خیرمقدم کیا ۔