خانہ پور میں آبدار خانہ کا افتتاح

خانہ پور۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بعد نماز جمعہ قدیم بس اسٹانڈ خانہ پور کے روبرو صفا بیت المال کی جانب سے آبدار خانہ کاقیام اور افتتاح انسپکٹر پولیس اجئے بابو نے کیا۔ صفابیت المال خانہ پور کے ذمہ داروں کو آبدار خانہ کے قیام پر مبارکباد دی۔ مولانا مبشر عالم خان امام و خطیب جامع مسجد خانہ پور نے اپنے ـخطاب میں کہا کہ اسلام میں پانی پلانا نیک عمل اور ثواب ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان اس نیک عمل اور ثواب جاریہ کو ہمیشہ جاری رکھیں۔ پروگرام میں زبیر احمد خان صدر صفا بیت المال خانہ پور، شعیب حسین، محمد سجاد علی ، شاداب احمد خان، عرفان اور مولوی شیخ رئیس، محمد زبیر، شکیب حسین، ضیاحسین، اطہر بیگ، ایم اے باسط، شیخ حاجی، محمد ارشاد علی و دیگر موجود تھے۔