حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ٹولی چوکی کے ایک ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کے سبب نومولود لڑکی فوت ہوگئی ۔ اس واقعہ کے بعد لڑکی کے رشتہ داروں نے ہاسپٹل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ انسپکٹر گولکنڈہ محمد منور کے مطابق شیخ پیٹ علاقہ کے ساکنان نوین کمار اور کیرتی کو تین دن قبل پیپلز ہاسپٹل میں لڑکی تولد ہوئی تھی اور لڑکی کی صحت خراب ہونے کے سبب تشویشناک حالت میں اس لڑکی کو ٹولی چوکی میں واقع کینڈی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران لڑکی آج فوت ہوگئی ۔ لڑکی کے رشتہ داروں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔