خانگی کالج کی بس سے حادثہ ، ضعیف شخص ہلاک

حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) مانصاحب ٹینک کے علاقہ میں آج شام ایک خانگی کالج کی بس نے ضعیف شخص کو روند دیا ۔ انسپکٹر ہمایوں نگر مسٹر رویندر نے بتایا کہ 75 سالہ نعمت خان جو فرسٹ لانسر علاقہ کے ساکن تھے ۔ آج شام اپنی لونا گاڑی پر مانصاحب ٹینک علاقہ سے گذر رہے تھے کہ خانگی کالج کی بس نے انہیں روند دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔