حیدرآباد ۔ یکم / اگست (سیاست نیوز) ڈنڈیگل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں خانگی کالج کی بس اور لاری کے درمیان تصادم ہونے کے نتیجہ میں بس میں موجود طلباء پھنس گئے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیتم کالج سے تعلق رکھنے والی بس آج صبح ڈنڈیگل علاقے سے گزررہی تھی کہ تیز رفتار لاری نے اسے مخالف سمت سے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں کالج بس ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور بس میں موجود طلباء حادثہ کی شدت کے سبب بس میں پھنس گئے ۔ مقامی عوام اور پولیس نے طلباء کی فی الفور مدد کرتے ہوئے انہیں بس سے باہر نکالا اور ڈرائیور کو دواخانے منتقل کیا ۔ پولیس ڈنڈیگل نے لاری ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔