خانگی کالجس کی بسوں میں تصادم، طلبہ زخمی

حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) خانگی کالجس کی دو بسوں کے درمیان آج تصادم کے باعث کئی طلبہ زخمی ہوگئے۔ انسپکٹر نریڈمیٹ مسٹر کے رمیش کے بموجب دنڈیگل میں واقع مری لکشمن ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سے تعلق رکھنے والی بس آج صبح مرزا گوڑہ سے دنڈیگل کی سمت جارہی تھی کہ ابراہیم پٹنم میں واقع بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کی بس جو نریڈ میٹ سے سفیل گوڑہ جارہی تھی کہ ڈائیٹ کالج کے قریب ان دونوں بسوں کے درمیان اچانک تصادم ہوگیا۔

اس واقعہ میں لکشمن ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے بس ڈرائیور چٹی بابو اور بس میں سفر کرنے والے طلبہ بھی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ اس حادثہ سے متعلق نریڈ میٹ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔