حیدرآباد 14ستمبر ( سیاست نیوز) خرابی صحت اور تنہائی سے دلبرداشتہ خانگی ملازم نے دواخانہ کی پہلی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے بموجب 36 سالہ کے راجو ساکن جگت گیری نے سن شائن ہاسپٹل کی پہلی منزل سے چھلانگ کر آج صبح خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ راجو کو گردوں کا عارضہ تھا اور اس کی بیوی جھگڑے کے سبب مائیکہ چلی گئی تھی جس کے سبب وہ تنہائی کا شکار ہوگیا تھا۔ رام گوپال پیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو گاندھی ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔