خانگی ملازمین کی خودکشی

حیدرآباد 5 اکٹوبر (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میںخانگی پرنٹنگ پریس ملازمہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ جے رما دیوی جو انا پورنا پرنٹنگ پریس کی ملازمہ تھی لیکن اپنی ایک ساتھی سے جھگڑے کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ ذہنی تناؤ سے پریشان رما دیوی نے اپنے مکان واقع کاچی گوڑہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ عثمانیہ منتقل کرتے ہوئے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔