حیدرآباد /24 جنوری ( سیاست نیوز ) دو شوہروں سے علحدگی کے بعد تنہائی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 27 سالہ لکشمی جو پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی ۔ پی اینڈ ٹی کالونی سرور نگر میں رہتی تھی ۔ خاتون ملک پیٹ کے علاقہ میں ملازمت کرتی تھی ۔ اس کی ایک لڑکی ہے ۔ اس نے پہلے شوہر مہیش سے طلاق کے بعد دوسری شادی کروناکر سے کی تھی اور گذشتہ چند ماہ قبل اس نے دوسرے شوہر کو بھی چھوڑ دیا تھا اور اس کے بعد اپنی لڑکی کے ہمراہ رہتی تھی ۔ یہ خاتون تنہائی سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔