خانگی فینانسر کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کی خود کشی

حیدرآباد۔ 28 فروری (سیاست نیوز) خانگی فینانسر کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ ڈی نیرجا ساکن نریڈمیٹ نے وہاں کے خانگی فینانسر رامو یادو سے ایک لاکھ 20 ہزار روپئے کا سود پر قرض حاصل کیا تھا اور وہ مسلسل سود کی رقم ادا کررہی تھی، لیکن رامو یادو اسے ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی اور اپنے ہی مکان میں کل شب پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ نریڈمیٹ پولیس نے فائنانسر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کرلیا۔