سوریہ پیٹ۔/19ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ میں ایک اور بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں ایک مسافر ہلاک اور دیگر 30 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوریہ پیٹ ضلع کے مونگال منڈل میں سری کرشنا ٹراویل کی بس پلٹی کھاکر گر پڑی یہ بس حیدرآباد سے سری سیلم جارہی تھی ، یہ حادثہ چہارشنبہ کی ابتدائی ساعتوں میں پیش آیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ بس کافی تیز رفتار سے جارہی تھی اور سب سورہے تھے کہ اچانک بس پلٹی کھاکر سڑک کے درمیان گر پڑی ۔ رات کے اندھیرے میں ہی زخمیوں کو قریب کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جن میں چند مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔