نلگنڈہ ۔ /19 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیدرآباد سے اونگول جانے والی خانگی ٹراویلس کی بس تیز رفتار کی وجہ ضلع نلگنڈہ میں الٹ گئی جس کی وجہ بس میں 35 کے منجملہ 2 افراد برسرموقع ہلاک اور 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآباد سے اونگول جانے والی خانگی گیاتری ٹراویلس کی بس جس میں 35 مسافرین تھے ۔ ضلع نلگنڈہ کے ویمل پلی منڈل مستقر کے مضافات میں رات دیر گئے تیز رفتاری اور ڈرائیور نیند کی حالت میں چلانے کی وجہ بے قابو ہوکر سڑک کے قریب میں واقع گڑھے میں گر گئی جس کی وجہ بس میں سوار 48 سالہ سبا رامماں ، 32 سالہ پرمیشور راؤ برسرموقع فوت ہوگئے ۔ جبکہ 15 افراد شدید و معمولی زخمی ہونے پر مقامی عوام نے 108 کی مدد سے ایریا دواخانہ مریال گوڑہ منتقل کردیا ۔ بس الٹ جانے سے خوفزدہ ہوکر ٹراویل بس ڈرائیور راہ فرار اختیار کرلی ۔ ویمل پلی پولیس مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔