حیدرآباد۔/3جون، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم میں آج ایک خانگی بس اُلٹ جانے کے حادثہ میں 3افراد بشمول دو بچے ہلاک اور دیگر 27زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح سویرے 3:30 بجے سنگارایہ کنڈہ کے قریب اسوقت پیش آیا جب یہ بس وشاکھاپٹنم سے چینائی کی سمت جارہی تھی۔ انہوں نے بتایاکہ یہ بس ایک روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گئی جس کے باعث رام کرشنا ( 35سال ) سائی چرن (6سال ) اور فاطمہ (11سال ) برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ 27زخمی مسافرین کو ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے۔ اس بس میں 42مسافرین سوار تھے۔