حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : شہر کے نواحی علاقہ معین آباد میں دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ جہاں شہر کے ایک خانگی اسکول کا کمسن طالب علم مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نرسری جماعت سے تعلق رکھنے والا کمسن محمد ریان اعظم اسکول انتظامیہ کے ہمراہ ایک تقریب میں گیا تھا ۔ نرسری کا یہ تین سالہ طالب علم سوئمنگ پول میں غرقاب ہوگیا ۔ ریان کے متعلق مزید تفصیلات کا پتہ نہ چل سکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہدی پٹنم کے علاقہ میں واقع خانگی اسکول کی جانب سے معین آباد کے ایک فام ہاوز میں اسپورٹس اور کارنیول ڈے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔