حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) خرابی صحت سے دلبرداشتہ ایک خانگی اسکول ٹیچر نے خودکشی کرلی ۔ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 34 سالہ ایلزیبتھ نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایلزیبتھ منی کونڈا علاقہ کے ساکن دیپک کی بیوی تھی جو پیشہ سے خانگی ٹیچر تھی ۔ اس خاتون کی صحت گذشتہ 6 ماہ سے مسلسل ناساز تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔