خانگی اسکول بسوں کی جانچ پڑتال

نظام آباد:25؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیدار گذشتہ دو دنوں سے اسکول بسوں کی تنقیح کی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں قواعد کی عمل آوری نہ کرنے والے بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19 بسوں پر مقدمات درج کیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محکمہ ٹرانسپورٹ مسٹر راجہ رتنم نائیڈو کی قیادت میں نظام آباد، کاماریڈی، آرمور، بودھن علاقوں میں اسکول بسوں کی تنقیح کی گئی۔ دو دن کے دوران تقریباً100سے زائد بسوں کی تنقیح کرتے ہوئے 3اسکول بسوں کے خلاف کارروائی گئی ۔ ضلع میں اب تک 692 بسوں کے فٹنس کئے گئے۔ بسوں کی تنقیح کے دوران فٹنس اور دیگر قواعد کے بارے میں مکمل طورپر جانچ پڑتال کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے بسوں کے مالکین کو اس بات کا انتباہ دیا کہ بسوں کے ساتھ تمام دستاویزات ساتھ رکھیں اور تنیقح کے دوران اسے پیش کریں۔ بچوں کو کسی قسم کی تکالیفات پیش آنے نہ دیا اور نہ کوئی مشکل پیش آئے اس کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ عہدیداروں کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے۔

نظام آباد میں صفائی کی خصوصی مہم
نظام آباد:25؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایم ایچ او ڈاکٹر سراج الدین نے بتایا کہ نظام آباد شہر کے 50ڈویژنوں میں صفائی کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے اس سلسلہ میں عوام میں شعور بیدار کیا جارہا ہے ڈاکٹر سراج الدین عملہ کے ساتھ کل مختلف کالونیوں میں عوام سے ملاقات کی اور صفائی سے متعلق شعور بیداری کے جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں گھر سے نکلنے والے کچرے کو ڈرینس میں ڈالنے کے بجائے ہر روز بلدیہ کی گاڑی کے حوالے کرنے اطراف و اکناف کا ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ذمہ داری عوام پر عائد ہوتی ہے اس پر توجہ دینے کی خواہش کی۔ پلاسٹک کے کیاری بیاگ کا استعمال نہ کرے جس سے اس پر ماحولیات پر اثر پڑھ رہا ہے اور بیماریاں کا سبب بن رہا ہے ڈاکٹر سراج الدین نے کارپوریشن کے ملازمین سے اس علاقہ میں کچرے کی نکاسی اور ڈرینس کی صفائی بھی کروائی ۔