کوڑنگل۔/3مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں سداسیو پیٹ منڈل کے خانقاہ ذاکر نگر موضع پدا پور میں 6مئی تا 8مئی بڑے پیمانے پر منعقد شدنی اعراس شریف حضرت صوفی شاہ محمد ذاکر المعروف اقبال پاشاہ قادری شطاری و حضرت صوفی ساجد پاشاہ قادری شطاری کے وال پوسٹرس کی رسم اجرائی عمل میں آئی۔ تفصیلات کے بموجب صوفی شاہ محمد ذاکر حسین المعروف ذیشان پاشاہ قادری شطاری سجادہ نشین بارگاہ صوفی نگر نرمل، ضلع عادل آباد کی زیر نگرانی منعقد شدنی مذکورہ اعراس تقاریب کے ضمن میں آج دو بجے دن خانقاہ وجودی نزد دواخانہ سرکاری مولوی صوفی سید شہباز پاشاہ قادری شطاری خلیفہ حضرت صوفی علی پاشاہ قادری پداپور نرمل والے صاحب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ مسرز سید صلاح الدین قادری، مرتضی حسین صدر مولانا آزاد ایجوکیشن اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن کوڑنگل، شیخ احمد خاں، محمد جاوید اور عبدالکلیم وغیرہ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔