سرپورٹاؤن میں کانگریس قائدین محمد رئیس احمد اور محمد رضی حیدر ایڈوکیٹ کا بیان
سرپورٹاؤن ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن مستقر میں عظیم اتحاد اور کانگریس قائد ایڈوکیٹ محمد رئیس احمد اور ایم آر پی ایس قومی نائب صدر ایڈوکیٹ محمد رضی احمد کی جانب سے پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایم آر پی ایس قائدین جے سرینواس، محمد شہباز احمد، سجاد انصاری موجود تھے۔ اس موقع پر پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ محمد رئیس احمد اور ایڈوکیٹ محمد رضی احمد نے کہا کہ تلنگانہ تشکیل سے قبل کے سی آر کی جانب سے عوامی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں اور جھوٹے وعدوں کے ذریعہ تو ٹی آر ایس پارٹی اقتدار حاصل کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دی ہیں۔ اس لئے کے ٹی آر ایس حکومت کو سبق سکھانے کیلئے اور کے سی آر کی خاندانی حکمرانی کو ختم کرنے کی ضرورت ہیں۔ اس لئے کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لانے کیلئے کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹوں کا استعمال کرنے کا عوام کو مشورہ دیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شادی مبارک اسکیم کانگریس کے دورحکومت میں شروع کی گئی تھی۔ اس وقت کی نگرانی کے مطابق رقم برابر تھی لیکن اگر کانگریس اقتدار حصال کرنے پر شادی مبارک اسکیم کے تحت دو لاکھ اور مندروں کو 1500 روپئے اور وظیفہ پیرانہ سالی 2000 دینے کا وعدہ کیا ہیں۔ اس لئے جھوٹے وعدوں کے ذریعہ اقتدار حاصل کرنے والوں کو سبق سکھانے کا عوام کو مشورہ دیا گیا۔