حیدرآباد 12جون (یواین آئی )تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں خاندانی جھگڑوں پر ایک خاتون نے اپنی پانچ ماہ کی بچی کو پانی کے حوض میں ڈبوکر قتل کردیا ۔ اس کے بعد خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ نلگنڈہ ضلع کے بھونگیر منڈل کے غوث نگر میں پیش آیا ۔ ممتا نامی خاتون کی دو سال پہلے شادی ہوئی تھی تاہم شرابی شوہر نے شراب کیلئے اس کے زیورات فروخت کردیئے ۔ ان دونوں میں اکثر جھگڑے ہوتے تھے شوہر کی ہراسانی اور جھگڑوں سے تنگ آکر مایوس ممتا نے اپنی پانچ ماہ کی بچی کو پانی کے حوض میں ڈبو دیا ۔ بعد ازاں اس نے خودسوزی کرل