خام تیل کی سربراہی کی صورتحال پر مرکزی وزراء کا اجلاس

نئی دہلی۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج سرکردہ وزراء کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیر فینانس نرملا سیتا رامن اور وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے بھی شرکت کی۔ عہدیداروں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں تقریباً ایک گھنٹے تک منعقدہ اجلاس میں وزراء نے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کامرس و ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کے علاوہ وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان بھی موجود تھے۔ باور کیا جاتا ہے کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان خام تیل کی سربراہی کے مسئلہ پر خصوصیت کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔