خالصتان لبریشن فورس کا مفرور صدر دہلی میں گرفتار‘ جیل سے فرار ہونے کے سنسنی خیز واقعہ پر دہلی پولیس کی کاروائی

نئی دہلی: خالصتان لبریشن فورس کا سربراہ ہرمیندر سنگھ منٹو کی آج دہلی ریلوے اسٹیشن پر پکڑ لیاگیا جو گذشتہ روز اپنے پانچ قیدیوں کے ساتھ پٹیالہ کی بابھا جیل سے فرار ہوگیا تھا۔ پنچاب پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے آج چندی گڑھ میں کہاکہ ’’ منٹو کو دہلی پولیس نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر پکڑ لیاہے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ پنچاب پولیس کی طرف سے فراہم کردہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہلی پولیس نے اس خوفناک دہشت گرد کو گرفتار کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ نابھا کو واپس لانے کیلئے پنجاب پولیس کی ایک ٹیم دہلی روانہ ہوگئی ہے۔جیل سے فرار کیس میںیہ دوسری گرفتاری ہے۔ یوپی پولیس نے جیل توڑ کر فرار ہونے کے اس دیدہ دلیرانہ واقعات کے اصل سرغنہ پرمیندر سنگھ کو کل شام گرفتار کی تھی۔

یوپی کے ضلع شاملی کے موضع کیرانا میں پرمیندر کواس وقت گرفتار کیاگیا تھا جب پولیس نے ایک مشتبہ ٹویوٹا فرچونیر گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی تھی۔ منٹو گذشتہ روز دن دھاڑے جیل توڑ کر فرار ہوگیاتھا جس کے ساتھ پانچ ساتھی بھی تھے۔ اس سنسنی خیز واقعہ میں مسلح افراد نے جو پولیس کی وردی زیب تن کئے ہوئے تھے پولیس کو حکم دیتے ہوئے دیگر قیدیوں کے ساتھ ایک کوٹھی میں بند کردیاتھااور کئی روانڈ فائیر نگ کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔

منٹو کو نومبر2014میں تھائی لینڈ سے ملک بدر کئے جانے کے بعد پنجاب پولیس نے گرفتار کیاتھا ۔ وہ دہشت گردی کے 10واقعات میں ملوث ہے۔خالصتا ن لبریشن فورس کے سربراہ منٹو کو اس کے ایک قریبی ساتھی گرپریت سنگھ توپی کے ہمراہ تھائی لینڈ سے لایاگیاتھا۔

دہلی کے اسپیشل کمشنر پولیس اسپیشل سل اروندیپ نے کہاکہ اس خطرناک دہشت گرد کو دہلی کے نظام الدین ریلوے اسٹیشن پرگرفتار کیا گیا ۔ ہرمیندرسنگھ منٹو کو دہلی کی عدالت نے 7دنوں کے لئے پولیس تحویل میں دیدیا ہے۔