ڈھاکہ ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی برسراقتدار پارٹی کے حامی ہزاروں افراد اپوزیشن قائد خالدہ ضیاء کے دفتر پہنچے۔ وہ بی این پی کی زیرسرپرستی غیرمعینہ مدت کی ٹرانسپورٹ ناکہ بندی کے خاتمہ کا مطالبہ کررہے تھے جس نے ملک کی معیشت کو گذشتہ 42 دن سے مفلوج کر رکھا ہے۔ وزیر بحری جہاز رانی شاہجہاں خان نے عوامی لیگ کے 5 ہزار حامی احتجاجیوں کی قیادت کی۔