خالدہ ضیاء کی نظربندی ختم، مرحوم ضیاء الرحمن کا یوم پیدائش

ڈھاکہ ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی قائد اپوزیشن خالدہ ضیاء جو گذشتہ 17 دنوں سے اپنے مکان میں ہی نظر بند تھیں، تاہم حکام نے آج غیرمتوقع طور پر ان کی نظربندی کو ختم کردیا۔ یاد رہے کہ کچھ ہی دنوں میں گذشتہ سال منعقد کئے گئے متنازعہ انتخابات کے خلاف پرتشدد واقعات ایک بار پھر رونما ہوئے تھے۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے گلشن ڈسٹرکٹ میں واقع دفتر سے صبح کے 3 بجے زائد تعینات پولیس جمعیت کو ہٹا لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے پہلے اپنی ویانس وہاں سے ہٹا لی اور بعدازاں وہ اپنے تمام سازوسامان اور آبی توپوں کے ساتھ وہاں سے چلے گئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی دلچسپ ہوگا کہ زائد پولیس جمعیت کا وہاں سے ہٹ جانا ایک ایسا اتفاق ہے جسے عوام یاد کررہے ہیں کیونکہ آج ہی خالدہ ضیاء کے شوہر او ربی این پی کے بانی مرحوم ضیاء الرحمن کا یوم پیدائش بھی ہے۔ ریاستی وزیرداخلہ اسدالزماں خاں کمال نے کہاکہ 69 سالہ خالدہ ضیاء کو ان کے شوہر کی قبر کی زیارت کرنے سے روکا نہیںجائے گا۔ قبر پر دعائیہ اجتماع میں شرکت کے بعد خالدہ ضیاء اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہیں۔ ان پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ خالدہ ضیاء بھی قبل ازیں دو میعادوں کے لئے بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں۔ انہیں 3 جنوری سے ان کے مکان پر نظر بند رکھا گیا تھا۔