حیدرآباد۔24 جون (راست) ایچ سی اے کے دو روزہ ایلائٹ گروپ کے مقابلے میں میگاسٹی کے بیٹسمین خالد بن عادل القریشی 99 رنز پر آئوٹ ہوئے تاہم ان کی ٹیم 243/6 رنز اسکور کی۔ خالد جوکہ وکٹ کیپر ہے، انہوں نے وکٹوں کے پیچھے پانچ کیچ بھی پکڑے ہیں جس کی بدولت حریف ٹیم میگاسٹی 95/9 تک محدود رہی۔