خادم الحرمین کی طرف سے عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان

ریاض۔ 14 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔’العربیہ ‘کے مطابق شاہی اعلان کے مطابق کل پیر 2 ذی الحج بہ مطابق 13اگست 2018ء کو تمام سرکاری محکموں میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات روانہ کردی گئی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں عید کی تعطیلات کے ساتھ خادم الحرمین نے حجاج کرام کو ہرممکن سہولت مہیا کرنے اور مشاعر مقدسہ تک ان کی رسائی کو آسان بنانے میں معاونت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں 21 اگست کو عیدالاضحیٰ منائی جائیگی ۔