خاتون گانجہ فروخت کرتے ہوئے گرفتار

شمس آباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد آر جی آئی پولیس حدود میں واقع گگن پہاڑ میں ایک خاتون کو گانجہ فروخت کرنے پر گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شہانہ بیگم 50 سالہ ساکن گگن پہاڑ گانجہ فروخت کررہی تھی جسے آر جی آئی پولیس نے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 435 گرام گانجہ ضبط کرلیا ۔ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے ریمانڈ کے لیے بھیج دیا گیا ۔۔