مٹ پلی /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مقامی ایس آئی راجیش کے بموجب مٹ پلی کے قریب قومی شاہراہ 63 ماروتی نگر مقام پر نامعلوم سارقوں نے موٹر بائیک پر سوار آکر خاتون جوکہ سرپور کی متوطن آٹو میں سوار کورٹلہ جارہی تھی گلے سے 2 تولہ طلائی زیور ( منگل سوتر ) چھین کر راہ فرار اختیار کئے ۔ خاتون کی شکایت پر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔