نظام آباد :یکم ؍ مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)خاتون کے گلے سے چین چھین کر نامعلوم بائیک سوار فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ یہ واقعہ IVٹائون کے ونائیک نگر ہائوزنگ بورڈ کالونی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب ونائیک نگر سے تعلق رکھنے والی ارونا کل شام اپنے شوہر کے ساتھ پیدل جارہی تھی کہ ہائوزنگ بورڈ چوراستہ کے قریب نامعلوم بائیک سوار ان کے قریب سے گذر تے ہوئے ان کے گلے سے منگل سوتر چھین کر فرار ہوگئے ۔ خاتون نے فوری چیخ و پکار کرنا شروع کیا اور اس علاقہ میں مقامی افراد اس خاتون سے دریافت کررہے تھے کہ بائیک سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ IVٹائون پولیس کو اطلاع دینے مقام واقعہ کو پہنچ کر تفصیلات حاصل کی اور سی سی کیمرہ کے فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد خاتون غمزدہ ہوگئی پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
120 ٹریکٹر غیر قانونی ریت ضبط
مٹ پلی۔یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ابراہیم پٹنم منڈل کے موضع ایردنڈی کے قریب غیر قانونی ریت پائے جانے کی اطلاع پر مقامی ایس آئی اشوک نے پولیس عملہ کے ساتھ دھاوا کیا جس پر ایردنڈی مقام کے قریب 120 ٹریکٹر غیر قانونی ریت دستیاب ہوئی یہ ریت گوداوری ندی کے قریب پہاڑوں کے درمیان رکھی گئی تھی۔ اس ریت کو محکمہ ریونیو کے حوالے کیا گیا۔