خاتون کے گلے سے چین چھین لینے کا واقعہ

حیدرآباد۔8 مارچ (سیاست نیوز) ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے رہزنی کی واردات میں خاتون کے گلے سے طلائی چھین اُڑا لی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ پی منجولہ ساکن سیکریٹریٹ کالونی آج دوپہر اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد مکان واپس لوٹ رہی تھی کہ ریڈ ٹینک علاقہ کے قریب پہونچنے پر دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے منجولہ کے گلے سے تین تولے طلائی چھین اُڑا لی۔ خاتون نے چیخ و پکار کرتے ہوئے مقامی افراد کو آگاہ کیا لیکن اس وقت تک رہزن وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ونستھلی پورم پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔