خاتون کے گلے سے چین چھیننے کا واقعہ

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد کے علاقہ میڑپلی میں ایک خاتون کے گلے سے طلائی چین چھیننے کا واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق 50 سالہ کملاماں جو نانک نگر میڑپلی میں رہتی تھی کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران دو نامعلوم افراد نے اس کے گلے سے چین چھین لی ۔ کملااماں نے گذشتہ دنوں اپنے 4 تولہ کی اطلائی چین کو جو بنک میں رہن رکھی ہوئی تھی اپنی نواسی کی شادی میں استعمال کرنے کے لیے بنک سے نکالا تھا اور کل رات اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کررہی تھی کہ دو نامعلوم افراد نے چین چھین کر راہ فرار اختیار کرلی ۔۔