خاتون کے گلے سے طلائی زیورات کا سرقہ

نظام آباد :10؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)خاتون کے گلے سے 3 تولہ طلائی زیورات لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ سب انسپکٹر Vٹائون جان ریڈی نے بتایا کہ نیالکل روڈ راہ چلنے والی ایک خاتون کو 2 خواتین اس کے پا س پہنچ کر بھگوان کے نام پر چاول مانگنے کا بہانہ بنایا اور یہ خاتون قریب پہنچنے پر اس کے ماتھے پر تلک لگایا اور اس کے فوری ساتھ ہی خاتون بے ہوش ہونے پر اس کے گلے میں موجود تین تولہ کے طلائی زیورات لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ جب اس خاتون کو ہوش آیا تو اس کے گلے سے طلائی زیورات غائب تھے جس پر فوری ارکان خاندان کو بتانے پر ارکان خاندان نےVٹائون پہنچ کر شکایت کی پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔