خاتون کے گلے سے انوکھے انداز سے طلائی زیور چھین کر سارق فرار

حیدرآباد ۔ 25 ۔ ڈسمبر ( سیاست نیوز ) توپران منڈل کے کالاکل موضع میں انوکھے طریقے سے ایک خاتون کے گلے سے طلائی زیور چھین کر فرار ہوگیا ۔ اطلاع کے مطابق موضع کالا کل میں دکاندار خاتون کی دکان میں جاکر ایک سارق نے خریدی کے بہانے بات چیت کرتے ہوئے چالاکی اور ہوشیاری سے دکاندار خاتون کے گلے سے قیمتی طلائی چین زیور چھین کر دوسرا ساتھی قریب میں موٹر سیکل پر ٹھہرا ہوا تھا موٹر سیکل پر سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اس سرقہ کی شکایت مالکین نے توپران پولیس میں درج کروائی ہے ۔