حیدرآباد۔ 18 نومبر (پی ٹی آئی) شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک غیرمقیم ہندوستانی (این آر آئی) خاتون مسافر روشنی کے قبضہ سے سونے کے پانچ بار مالیتی 15 لاکھ روپئے ضبط کرلئے گئے۔ (سی آئی ایس ایف) کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ خاتون ممبئی روانہ ہونے والے طیارہ میں سوار ہونے والی تھی کہ سی آئی ایس ایف کی خاتون کانسٹیبل خوشبو کماری نے شبہ کی بنیاد پر بیاگ کی تفصیلی تلاشی لی جس کے نتیجہ میں اس سے سونے کے پانچ بار برآمد ہوئے جو فی کس 100 گرام وزنی تھے۔