خاتون کے فون سے ای ویالٹ میں رقم کی منتقلی، ڈاکٹر گرفتار

حیدرآباد ۔ 3 اگست (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس کے سائبر کرائم سیل نے ایک ڈاکٹر کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 30 سالہ ایم سندیپ کمار ساکن کتہ پیٹ نے ایک خاتون کا فون کالس کرنے کے بہانے حاصل کیا اور اسی دوران اس نے فون سے 56 ہزار 500 کی رقم اپنے ای ویالٹ میں منتقل کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ درخواست گذار خاتون کو دھوکہ دہی کا اس وقت علم ہوا جب اس نے نئی بینک پاس بک حاصل کرنے کیلئے بینک سے رجوع ہوئی تھی۔ خاتون نے فوری سائبرکرائم سیل سے شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر ڈاکٹر سندیپ کمار کے ملوث ہونے کا پتہ لگایا۔ پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا اور بعدازاں اسے جیل بھیج دیا۔