خاتون کے ’’جذباتی لگاؤ والے ‘‘ مور پر طیارہ میں امتناع

نیوارک(امریکہ) ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون مسافر کو کہا گیا کہ وہ کسی پرندہ کے ساتھ صحت اور تحفظ کے اندیشوں کی بناء پر طیارہ میں سفر نہیں کرسکتی۔ اس نے اپنے مور ’’ڈیکسٹر‘‘ کیلئے ایک نشست طیارہ میں محفوظ کروائی تھی۔ وہ جب پرندہ کے ساتھ سفر کیلئے پہونچیں تو یونائٹیڈ ایرلائینز کی ترجمان نے اسے تین بار سمجھایا لیکن وہ پرندہ کو وہاں چھوڑنے پر راضی نہیں ہوئی۔ انسان کے دوست کے نام پر ڈیکسٹر کا ایک انسٹراگرام اکاؤنٹ بھی ہے جس کی وجہ سے ملک گیر سطح پر مور کے پیغامات پہونچتے ہیں۔ ایرلائینز نے چند دنوں تک مسافرین کو جانوروں کیساتھ سفر کی اجازت دی تھی تاکہ وہ سکون کیساتھ سفر کرسکیں بشرطیکہ وہ جذباتی یا نفسیاتی امراض کا شکار ہوں، لیکن جانوروں کی تعداد میں حالیہ برسوں میں کافی اضافہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اندیشہ پیدا ہوگیا تھا کہ لوگ اس سہولت کا استحصال کریں گے۔