حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز)کوکٹ پلی علاقہ میں ایک خاتون نے مشتبہ طو رپر 5 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 65 سالہ سگنا دیوی ریڈی جو بھاگیہ نگر کالونی کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ میں رہتی تھی۔ آج صبح اچانک پانچویں منزل سے اس ضعیف خاتون نے چھلانگ لگادی ۔ تاہم اس خاتون کی خودکشی پر شبہات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خرابی صحت سے تنگ آکر سگنا دیوی ریڈی نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
ایک شخص جھلس کر فوت
حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز)گولکنڈہ کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر پیش آئے حادثہ میں جھلس کر فوت ہوگیا۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 36 سالہ نظیر جو رام دیو گوڑہ علاقہ کے ساکن نظام الدین کا بیٹا تھا، ایک خانگی ہاسپٹل میںوارڈ بوائے کا کام کرتا تھا۔ 16 جولائی کے دن وہ اپنے مکان میں پکوان کررہا تھا کہ مشتبہ طو رپر جھلس گیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔