حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقع میں ایک خاتون نے اپنی معذور بچی کے ساتھ خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ کے پاروتماں عرف بھارتی جو راگھویندرا کالونی کوکٹ پلی کے ساکن گوپال کی بیوی تھی ۔ اس کی لڑکی پیدائشی معذور تھی اپنی تین سالہ لڑکی گائیتری کی صحت کے تعلق سے پاروتماں ہمیشہ پریشان رہتی تھی ۔ جس نے دلبرداشتہ ہوکر کل اپنی کمسن بچی کے ساتھ خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔