حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سفر سے لوٹنے کے بعد میاں بیوی میں جھگڑا بیوی کی موت کا سبب بن گیا ۔ یہ واقعہ سرور نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 32 سالہ سنگیتا نے رات دیر گئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنگیتا مہیشوری نگر سرور نگر علاقہ کے ساکن وجئے کمار کی بیوی تھی ۔ 26 نومبر کے دن میاں بیوی بیدر کرناٹک گئے تھے اور کل رات واپس ہوئے سفر سے لوٹنے کے بعد سنگیتا کا شوہر سے جھگڑا ہوگیا ۔ جس کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار اس خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔