خاتون کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی (سیاست نیوز) والدین سے بات چیت کے بعد ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ اپل پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 26 سالہ جیہ لکشمی عرف نیتا نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ جیہ لکشمی سوروپ نگر اپل کے ساکن سبھاش کی بیوی تھی ۔ کل رات تقریباً ساڑھے دس بجے اس خاتون نے اپنے والدین سے سیل فون پر بات کی جس کے بعد اس نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔