حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) علاج میں مبینہ لاپرواہی کے الزامات پر کوکٹ پلی پولیس نے خانگی دواخانہ کے ایک ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ بجرماں ساکن سائی نگر کو کوکٹ پلی کے مقامی خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج وہ فوت ہوگئی ۔ مریضہ کے رشتہ داروں نے ڈاکٹروں کی لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے دواخانہ کے روبرو احتجاج کیا اور پولیس میں ایک شکایت درج کروایا ۔ جس کے نتیجہ میں خانگی دواخانہ کے ڈاکٹروں کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعات 304(A) کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔