خاتون کی مشتبہ موت

حیدرآباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ کے علاقہ میں ایک خاتون ملازمہ کی مشتبہ موت کا واقع پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون 23 سالہ سوریہ کماری جو فتح نگر علاقہ کے ساکن بالاکرشنا کی بیوی تھی یہ خاتون ایک انجینئیرنگ سمٹس کمپنی میں ملازمہ تھی ۔ کل روزانہ کے معمول کی طرح وہ کام پر آئی تھی ۔ اس دوران وہ جب کمپنی سے باہر نکلی تو سیڑھیوں پر مشتبہ حالت میں گرپڑی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ اس خاتون کی مشتبہ موت پر پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس خاتون نے سائنیٹ کا استعمال کرلیا ہوگا ۔ پنجہ گٹہ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔