خاتون کی مشتبہ موت آر ایم پی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) جواہر نگر پولیس حدود میں آر ایم پی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ جس کی طبی تشخیص پر ایک خاتون کی مشتبہ موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ مہالکشمی جو باپوجی نگر علاقہ کے ساکن کرن کی بیوی تھی ایک خانگی اسکول کی ٹیچر بتائی گئی ہے ۔ اس خاتون کی صحت خراب ہونے پر مقامی آر ایم پی ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا ۔ جہاں ڈاکٹر نے دوائی اور انجکشن دینے کے بعد اس خاتون ٹیچر کی صحت اور مزید بگڑ گئی ۔ جس کو فوری دوسرے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔