خاتون کی مشتبہ حالت میں موت

حیدرآباد /4 فروری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گڑھے میں گرکر ہلاک ہونے والی خاتون شرابی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ بالا کرشنماں جو راجیو گاندھی نگر اپوگوڑہ علاقہ کے ساکن وینکٹیا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون شراب کے نشہ کی عادی تھی اور وہ کل نشہ کی حالت میں ایک گڑھے میں گر گئی اور شدید زخمی ہوگئی جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔