حیدرآباد /29 ستمبر ( سیاست نیوز ) مشیرآباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے اپنی شیرخوار بچی کے ہمراہ خودسوزی کرلی ۔ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ آج صبح منظر عام پر آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ شیویتا جو مشیرآباد علاقہ کے ساکن سائی کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے اپنی 4 ماہ کی لڑکی ایشوریہ کے ہمراہ خودسوزی کرلی ۔ شیویتا کل اپنے مائیکے سے شوہر کے گھر آئی تھی اور اس نے خودسوزی کرلی ۔ خاتون نے شوہر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کرایہ کا مکان فوری تبدیل کرے تاہم شوہر نے انکار کردیا تھا ۔ خاتون کی شکایت تھی کہ وہ نئے کرایہ کے مکان میں تنہائی سے پریشان ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔