کرناٹک کا ایک شخص گرفتار ، سنٹرل کرائم اسٹیشن کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /16 اگست (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس) پولیس کی سائبر کرائم ونگ نے کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے ایک خاتون کے شخصی ویڈیوز فحش ویب سائیٹ پر عام کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2015 ء میں شوہر نے اپنی بیوی سے شخصی ویڈیو چاٹ کرتے ہوئے اسے موبائیل فون کی گیلری میں محفوظ کردیا تھا ۔ لیکن اس کا فون لاپتہ ہوگیا تھا ۔ گرفتار ملزم نے گمشدہ موبائیل فون حاصل کرنے کے بعد اس میں موجود خاتون کے شخصی ویڈیوز کو فحش ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم فحش ویب سائیٹس کو دیکھنے کا عادی ہے اور اس نے خاتون کے ویڈیوز کو ایک ویب سائیٹ کے ذریعہ دوبارہ اپ لوڈ کیا اور مالی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ خاتون کے شوہر نے اپنی بیوی کے شخصی ویڈیوز فحش ویب سائیٹ پر دیکھ کر حیرت زدہ ہوگیا اور بعد ازاں اس نے کارروائی کیلئے سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کروائی ۔