کاماریڈی:یکم ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لڑکیاں تولد ہونے پر شوہر کے ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر ایک خاتون نے اپنی دونوں لڑکیوں کے ساتھ کنال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ضلع نظام آباد کے ناگی ریڈی پیٹ منڈل کے تانڈور پنچایت کے اکا پلی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب ناگی ریڈی پیٹ منڈل کے ایرا رم کے ہنمایا کی دختر ونودا کی اکاپلی کی سائیلو کے ساتھ 2007 ء میں شادی ہوئی تھی اور ان دونوں کو دو دختران ہے پہلی اور دوسری لڑکی کی پیدائش کے بعد سائیلو مسلسل اپنی بیوی ونودا کو ہراساں کرنا شروع کیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر ونودا اپنی دونوں لڑکیوں کو پوچارام کنال میں ڈال دی اور خود بھی اس میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ مقامی افراد نے اس منظر کو دیکھ کر چیخ و پکار کرنا شروع کیا تو یہاں پر موجودہ افراد جمع ہوکر کنال سے دونوں لڑکیوں کو باہر نکالا لیکن یہ فوت ہوچکے تھے اور ونودا کے بارے میں تلاش کرنے پر کچھ فاصلہ پر اس کی نعش برآمد ہوئی۔ اطلاع کے ملتے ہی سرکل انسپکٹر راما کرشنا، سب انسپکٹر ناگی ریڈی ستیش یہاں پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی اور اس کیس کو پولیس ناگی ریڈی پیٹ درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔