ونپرتی /30 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ونپرتی منڈل کے قاسم نگر میں ایک خاتون اپنے دو لڑکیوں کے ساتھ باؤلی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق جی راملو سے بالاکرشنا اماں کی شادی 12 سال قبل ہوئی تھی ۔ان کو ایک لڑکا دو لڑکیاںہیں ۔ دو لڑکیوں کو بخار آنے کی وجہ سے دواخانہ کو لے جانے کے معاملے میں میاں بیوی میں بحث ہوئی ۔ بعد بحث راملو اپنے کھیت کے کام کیلئے چلا گیا اور بالاکرشنا اماں اپے لڑکے کو پیسے دیکر دکان کو جانے کو کہا اور بالا کرشنا اماں اپنی دونوں لڑکیوں کو ساتھ لیکر قریب کے ایک باؤلی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ شام کو راملو گھر پہونچنے پر گھر سے بیوی اور اپنے دونوں لڑکیوں کو غائب دیکھ کر تلاش شروع کی ۔ تلاش کرتے کرتے قریب کی باؤلی میں تینوں کی نعش دستیاب ہوئی ۔ نعش کو اسی دن رات کو باؤلی سے باہر نکالا گیا ۔ بالاکرشنا اماں کی والدہ نے پولیس سے شکایت کی کہ چند دنوں سے راملو ان کی لڑکی اور نواسیوں کو ہراساں کر رہا تھا ۔ جس کی وجہ سے ان کی لڑکی خودکشی کرلی ہے ۔ رورل ایس آئی رام بابو نے بتایا کہ بالا کرشنا اماں کی والدہ کی شکایت پر کیس درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب
ونپرتی /30 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ونپرتی منڈل کے ناگورم دیہات کے ایک باؤلی میں نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب ہوئی ہے ۔ جمعرات کی صبح دیہات کے بعض افراد باؤلی کے قریب سے گذر رہے تھے باؤلی سے بدبو آنے سے وہ باؤلی میں دیکھا جہاں ایک خاتون کی نعش دیکھی جس پر مقامی لوگ پولیس کو اطلاع دی ۔ اطلاع ملتے ہی اے ایس آئی محمد جاوید برسر موقع مقام پر پہونچ کر نعش کو باہر نکالا گیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے ونپرتی ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور نامعلوم نعش کا کیس درج کرلیا گیا ہے ۔