خاتون کی دو بیٹیوں کے ساتھ خودکشی

حیدرآباد۔/27جنوری، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز علاقہ ونائیک نگر میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں عادی شرابی شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک ماں نے اپنی دو لڑکیوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی۔ سریتا کی شادی چھ سال قبل مرلی سے ہوئی تھی اور انہیں دو لڑکیاں پرتیوشا (3سال) اور سرینا ( 9ماہ ) تھے۔نرینہ اولاد نہ ہونے پر حالت نشہ میں آئے دن اپنی بیوی کو اذیتیں دیا کرتا تھا جس سے دلبرداشتہ سریتا نے آج انتہائی اقدام کیا ۔