شمس آباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست یوز) : شمس آباد کے علاقہ رشید گوڑہ میں ایک خاتون نے خود کشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ کے چندانا جو وینکٹیش کی بیوی تھی اس نے 2 جولائی کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس شمس آباد رورل کے مطابق چندانا خرابی صحت سے پریشان تھی اور ذہنی تناؤ کے عالم میں اس نے خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔